0
Sunday 10 Jul 2011 20:59

بھارت میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 31 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

بھارت میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 31 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
آلہ آباد:اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں آلہ آباد کے قریب ریل گاڑی کے 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے حادثہ آلہ آباد اور کانپور کے درمیان فتح پور ضلع کے ملوہ ریلوے سٹیشن کے قریب دہلی کالکا سپر فاسٹ ٹرین کو پیش آیا ہے۔ آئی جی آلہ آباد جاوید اختر نے برطانوی خبررسان ادارے کو بتایا کہ ابھی تک کئی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔ مقامی صحافی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ابھی تک تئیس لاشوں کو نکالا جا چکا ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ پولیس اور ریلوے نے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریلوے کے ترجمان انل سکیسنا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کانپور اور دیگر قریبوں شہروں سے میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ فوج بھی ریلوے کی مدد کا کام کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریل کے بعض ڈبوں کو کاٹ کر مسافروں کو نکالا جا رہا ہے۔ ابھی تک حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چلا۔ 
خبر کا کوڈ : 84141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش