0
Wednesday 29 Jan 2020 18:53

امن کی خواہش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے، گورنر پنجاب

امن کی خواہش کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان شرمناک ہے، واضح کرتے ہیں کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ جنگ سے پہلے بھارت 27 فروری کا منہ توڑ جواب نہ بھولے، 22 کروڑ عوام ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کی بات کرتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت جنگ ہی کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کو نشان عبرت بنانے کیلئے تیار ہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، دنیا بھارت میں مودی کے جمہوریت دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بھارت اور خطے میں امن کیلئے بھی بڑا خطرہ بن چکا ہے، مودی بھارت میں لگنے والی آگ سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے تعلیمی نصاب میں پڑھیں کہ یہاں ایک بھارت ہوتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش