0
Wednesday 29 Jan 2020 19:23

پورا پاکستان جانتا ہے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمے دار خسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں، مریم اورنگزیب

پورا پاکستان جانتا ہے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمے دار خسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں کر رہے ہیں انہیں ایک نہیں دو ٹیکے لگنے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کراچی کے دورے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 2013 کا واقعہ یاد کرایا اور کہا کہ جب مجھے ڈاکٹر عاصم نے ٹیکہ لگایا تو مجھے نرسیں حوریں نظر آنے لگیں۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 16 ماہ میں آپ نے روزگار، کاروبار، معیشت ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے آٹے اور چینی کے بحران کے ذمے دار خسرو بختیار اور جہانگیر ترین ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ جو باتیں کر رہے ہیں، اس کے بعد آپ کو ایک نہیں 2 ٹیکے لگنے چاہئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 841433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش