0
Wednesday 29 Jan 2020 19:35

رواں ہفتے امریکہ کے اوپر زمین کے مدار میں موجود دو ناکارہ مصنوعی سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں، لیو لیبس

رواں ہفتے امریکہ کے اوپر زمین کے مدار میں موجود دو ناکارہ مصنوعی سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں، لیو لیبس
اسلام ٹائمز۔ خلا میں موجود ملبے کے حوالے سے باخبر رہنے والے ادارے ’ لیو لیبس‘ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے اوپر زمین کے مدار میں موجود دو نکارہ مصنوعی سیارے ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مصنوعی سیارے امریکی ریاست پریٹسبرگ کے اوپر 560 میل (901) کلومیٹر کی بلندی پر 29 جنوری کی رات میں تقریباً 14.7 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ایک دوسرے کی پاس سے گزریں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق مصنوعی سیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے 100 میں ایک فیصد تک امکان ہے، ٹکراؤ  کی صورت میں ان کا ملبہ مدار میں پھیل جائے گا۔ خلائی ماہرین کا کسی بھی مصنوعی سیارے سے رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس دونوں سیاروں کے ٹکراؤ کو روکنے کے لئے کوئی طریقہ کار موجود ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 841434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش