0
Wednesday 29 Jan 2020 19:50

جان کو خطرہ ہے، راؤ انوار نے سندھ حکومت سے سکیورٹی مانگ لی

جان کو خطرہ ہے، راؤ انوار نے سندھ حکومت سے سکیورٹی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ سے سکیورٹی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے سابق پولیس افسر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بھی سکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے ہیں اور انہوں نے محکمہ داخلہ سندھ سے سکیورٹی کی درخواست کی ہے۔ راؤ انوار نے محکمہ داخلہ کے حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ جان کو خطرات لاحق ہیں، اس لئے پولیس سکیورٹی فراہم کی جائے، راؤ انوار نے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواست بھی جمع کرائی۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے راؤ انوار کی درخواست منظوری کیلئے کمیٹی کو ارسال کر دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے حکام نے کہا ہے کہ کمیٹی کی منظوری سے راؤ انوار کو پولیس سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 841437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش