QR CodeQR Code

نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے گورنر سے مشاورت نہیں کریں گے، ترجمان سندھ حکومت

29 Jan 2020 20:48

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آئینی و جمہوری ہے، آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے آئین میں گورنر کا کوئی کردار نہیں ہے، گزشتہ روز وزراء کے مابین ہونے والی مشاورت میں بھی یہ بات طے ہوئی تھی کہ گورنر سے اس ضمن میں کوئ مشاورت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کے لئے ایک اور نام سامنے آگیا۔ حکومت نے ڈاکٹر امیر شیخ کا نام تجویز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم پانچ نام دے چکے ہیں چھٹا نام نہیں دیں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید کلیم امام ایک افسر ہیں اور ان کے بیان کی قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔

حکومت سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آئینی و جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے آئین میں گورنر کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزراء کے مابین ہونے والی مشاورت میں بھی یہ بات طے ہوئی تھی کہ گورنر سے اس ضمن میں کوئ مشاورت نہیں کی جائے گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ نے ماورائے آئین و قانون کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ اور خیبرپختونخوا میں تین آئی جیز تبدیل ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 841439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841439/نئے-ا-ئی-جی-کی-تعیناتی-کیلئے-گورنر-سے-مشاورت-نہیں-کریں-گے-ترجمان-سندھ-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org