QR CodeQR Code

صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق

29 Jan 2020 21:18

آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کردیا ہے۔ وزیراعلٰی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی کرنے والی پولیو ٹیم پر فائرنک کردی جس کے نتیجے میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جان کی باز ہار گئیں۔ ڈی پی او صوابی نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ثنا اللہ عباسی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کردیا ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلٰی نے پولیس کو ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملوں کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، پولیو ورکرز پر حملے ملک سے پولیو کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 841443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841443/صوابی-میں-پولیو-ٹیم-پر-حملہ-2-لیڈی-ہیلتھ-ورکر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org