QR CodeQR Code

جی بی حکومت کے دو مشیروں کو وزیر کے برابر عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

29 Jan 2020 21:32

وزیر اعلیٰ کی سفارش پر گورنر نے دونوں مشیروں شمس میر اور غلام محمد کو ایک وزیر کے برابر عہدہ دینے کی منظوری دی تھی جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے مشیر اطلاعات شمس میر اور مشیر خوراک غلام محمد کو صوبائی وزیر کے برابر عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے بعد صوبائی حکومت کے دونوں مشیروں کو ایک وزیر کے برابر عہدہ اور مراعات ملیں گی۔ وزیر اعلیٰ کی سفارش پر گورنر نے دونوں مشیروں کو ایک وزیر کے برابر عہدہ دینے کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شمس میر اور غلام محمد کو 5 دسمبر 2017ء کو مشیر بنایا گیا تھا، اسی روز اورنگزیب ایڈووکیٹ کو وزیر قانون جبکہ میر سلیم کو معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔ مشیروں کی تقرری کے دو سال بعد ان کو وزیر کے برابر عہدہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 841444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841444/جی-بی-حکومت-کے-دو-مشیروں-کو-وزیر-برابر-عہدہ-دینے-کا-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org