QR CodeQR Code

بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کروا رہا ہے، ضیاء اللہ لانگو

29 Jan 2020 21:36

سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے بلوچستان میں مجموعی طورپر امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکومت بلوچستان دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کروا رہا ہے، سکیورٹی فورسز نے بہتر حکمت عملی سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی ہے، پشین کے علاقے سرخاب میں تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کا ہلاک کردیا گیا جو سابق صوبائی وزیر مصطفٰی ترین کے بیٹے کے اغواء سمیت سمیت دیگر دہشت گردی کی پانچ وارداتوں میں ملوث تھے۔ سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئٹہ میں سال 2019ء میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی نظر آئی، اسحاق آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے حملہ آؤر کی شناخت ہوچکی ہے جس کے دیگر ساتھیوں سے متعلق مصدقہ معلومات حاصل کی جاچکی ہیں اور گروپ کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کے نمائندوں نصر اللہ بلوچ اور ماما قدیر کی فہرست کے مطابق 350 لوگ لاپتہ ہیں جن میں سے 300 کے قریب بازیاب ہوچکے ہیں۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے بلوچستان میں مجموعی طورپر امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکومت بلوچستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 841445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841445/بھارت-افغانستان-میں-بیٹھ-کر-بلوچستان-دہشتگردی-کی-کارروائیاں-کروا-رہا-ہے-ضیاء-اللہ-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org