QR CodeQR Code

باڑہ، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے سامنے بےروزگار نوجوان کی تعلیمی اسناد کو آگ لگانے کی کوشش

29 Jan 2020 21:48

باڑہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران نوجوان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سفارش اور تعلق پوچھا جاتا ہے، میرٹ پر مجھے نوکری نہیں مل رہی، تعلیم حاصل کرنیکے باوجود بے روزگار ہوں۔ نوجوان کی دہائی پر وزیراعلٰی نے نوجوان کے تعلیمی اسناد وصول کرتے ہوئے اسے نوکری دینے کی یقین دہانی کروا دی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں وزیراعلٰی محمود خان کے سامنے بے روزگار نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر تعلیمی اسناد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی محمود خان خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے فاٹا کے علاقے باڑہ پہنچنے تو پڑھے لکھے نوجوان نے نوکری نہ ملنے پر احتجاجاً تعلیمی اسناد کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے وہاں موجود لوگوں نے ناکام بنا دیا۔ قبائلی نوجوان نے وزیراعلٰی سے مخاطب ہو کر کہا کہ پڑھا لکھا ہوں لیکن مجھے نوکری نہیں مل رہی ان اسناد کا کیا کروں؟ نوجوان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سفارش اور تعلق پوچھا جاتا ہے، میرٹ پر مجھے نوکری نہیں مل رہی، تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہوں۔ نوجوان کی دہائی پر وزیراعلٰی محمود خان نے نوجوان کے تعلیمی اسناد وصول کرتے ہوئے اسے نوکری دینے کی یقین دہانی کروا دی۔


خبر کا کوڈ: 841447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841447/باڑہ-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-کے-سامنے-بےروزگار-نوجوان-کی-تعلیمی-اسناد-کو-آگ-لگانے-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org