QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پر ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق

29 Jan 2020 21:53

ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز چھماچھو میں ڈاٹسن گاڑی نمبر RI-6013 تقریباً پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ڈرائیور سید امتیاز ولد سید علی شاہ ساکن مانسہرہ اور کنڈیکٹر سید میر شاہ ولد سید منور شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر گاڑی گہری کھائی میں جا گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ روندو کے علاقے چھماچھو میں مرغی لے جانے والی ڈاٹسن گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز چھماچھو میں ڈاٹسن گاڑی نمبر RI-6013 تقریباً پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ڈرائیور سید امتیاز ولد سید علی شاہ ساکن مانسہرہ اور کنڈیکٹر سید میر شاہ ولد سید منور شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے لاشوں کو ڈمبوداس سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو بذریعہ ایمبولینس آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 841448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841448/گلگت-سکردو-روڈ-پر-ڈاٹسن-گاڑی-گہری-کھائی-میں-جا-گری-دو-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org