0
Wednesday 29 Jan 2020 21:59

آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں دو پاکستان کی مثال ہے، بلاول بھٹو

آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں دو پاکستان کی مثال ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آئی جی سندھ کا تبدیل نہ ہونا ایک نہیں 2 پاکستان کی مثال ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد کے آئی جی کو اس لیے بدل دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایک غریب خاندان کے خلاف ایکشن لینے کے حکم کو نہیں مانا تھا اور غریب خاندان کی گائے ایک وزیر کے گھر میں داخل ہوگئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کئی مہینوں کی خراب سکیورٹی صورتحال کے بعد سندھ کی منتخب قیادت نے نئے آئی جی کے لیے 5 نام وفاقی حکومت کو بھیجے، وزیراعظم نے اپنا کام نہیں کیا اور آئی جی کے نام پر متفق نہیں ہوئے، یہ ایک نہیں 2 پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 841451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش