0
Wednesday 29 Jan 2020 22:12

بھارت پاک فوج کی صلاحیتوں سے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت پاک فوج کی صلاحیتوں سے متعلق کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی عوام کے عزم اور پاک فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے متشدد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگی تاثرات دینے والے بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستان مخالف حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات نے انتہا پسندانہ ذہنیت کی مزید واضح کیا ہے، بی جے پی قیادت نے بھارت میں ریاستی اداروں کو بظاہر خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اس طرح کے بیانات بھارت کے پاکستان کے بارے میں ناقابل برداشت جنون کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحانہ بیانات علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری بھارتی قیادت کی جانب سے جاری متنازعہ اور جارحانہ بیانات کا نوٹس لے، امید کرتے ہیں کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی فوج سات سے 10 دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان نے دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے خلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس سے ہمارے سینکڑوں سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 841456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش