0
Wednesday 29 Jan 2020 22:17
سعودی فرمانروا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیدیا

سعودی عرب نے ٹرمپ کے فلسطین دشمن منصوبے کو خوش آئند قرار دیدیا

سعودی عرب نے ٹرمپ کے فلسطین دشمن منصوبے کو خوش آئند قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین دشمن سازشی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے مشرق وسطٰی میں امن کے نام پہ گریٹر اسرائیل کی امریکی تھیوری کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے نام پر گریٹر اور محفوظ اسرائیل کی جانب بڑھتے ہوئے اقدام کہ جسے ڈیل آف سینچری کا نام دیا گیا ہے، کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ’’صدی کی ڈیل‘‘ نامی امریکی ساختہ دو ریاستی تھیوری کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس پہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اس امریکی ساختہ تھیوری کی بلا عذر حمایت و تائید کریں۔ اس سلسلے میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا نے ڈیل کے حوالے سے امریکی صدر کی کاوشوں کو سراہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے حل کی آڑ میں اسرائیل کی تائید و حمایت میں اٹھائے گئے تمام امریکی اقدامات کو درست قرار دیا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں نام نہاد امن منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ ریاست بنا کر پیش کیا گیا تھا۔ قبل ازیں اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے دورے کی باقاعدہ اجازت بھی جاری کی تھی۔ قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر کے اس معاہدے کو قطعاً مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی فلسطینی ریاست قطعاً قبول نہیں کہ جس میں بیت المقدس دارالخلافہ نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 841458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش