اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں عراقی جنگ کے بارے میں کل کے دن پیش ہونے والی قرارداد میں ہم عراق میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد 5000 سے کم کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے لکھا کہ ہم عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد مزید کم کر رہے ہیں اور میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس، سب سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ (کل ایوان نمائندگان میں) اپنے دل سے ووٹ ڈالیں!