QR CodeQR Code

شاہی سید کی وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات، کمشنری نظام کی بحالی پر مبارکباد

10 Jul 2011 22:25

اسلام ٹائمز:وزیراعلٰی ہاوس میں ملاقات کے دوران شاہی سید نے کمشنری نظام کی بحالی، پولیس آرڈیننس کے خاتمے اور بلدیاتی آرڈیننس کی ترمیم پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حکومت سندھ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں کمشنری نظام کی بحالی اور شہر میں امن بحال کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلٰی ہاوس میں ملاقات کے دوران شاہی سید نے کمشنری نظام کی بحالی، پولیس آرڈیننس کے خاتمے اور بلدیاتی آرڈیننس کی ترمیم پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حکومت سندھ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کئے ہیں، کمشنری نظام کی بحالی سے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 84148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84148/شاہی-سید-کی-وزیراعل-ی-سندھ-سے-ملاقات-کمشنری-نظام-بحالی-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org