QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے آرڈر 2020ء کو حتمی شکل دیدی

29 Jan 2020 23:57

بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، سیکرٹری کشمیر افیئرز، چیف سیکرٹری جی بی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے ایک نیا آرڈر (آرڈر 2020ء) کو حتمی شکل دیدی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، سیکرٹری کشمیر افیئرز، چیف سیکرٹری جی بی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ وزارت امور کشمیر کے اہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مجوزہ آرڈر 2020ء فائنل سٹیج پر پہنچ چکا ہے، جلد ہی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ نیا آرڈر جی بی ریفارمز آرڈر 2019ء میں ترمیم کی نئی شکل ہوگی، جس میں تمام انتظامی اختیارات گلگت بلتستان کو منتقل کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 841484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841484/وفاقی-حکومت-نے-گلگت-بلتستان-کیلئے-ا-رڈر-2020ء-کو-حتمی-شکل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org