0
Wednesday 29 Jan 2020 23:52

چیئرمین سینیٹ کی سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ملتان آمد

چیئرمین سینیٹ کی سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ملتان آمد
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان میں سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں پر سابق گورنر پنجاب نے اُن کا استقبال کیا، سینیٹرز کے وفد نے رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر سجاد طوری اور سینیٹر محسن عزیز شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تعزیت کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی نہ کی۔ اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالغفار ڈوگر، سردار سکندر حیات بوسن، سابق ضلع ناظم میاں فیصل مختیار اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 841486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش