0
Wednesday 29 Jan 2020 22:45

یورپین پارلیمنٹ نے بھی بریگزٹ ڈیل منظور کر لی، برطانیہ جمعے کے روز یورپ سے باقاعدہ الگ ہو جائیگا

یورپین پارلیمنٹ نے بھی بریگزٹ ڈیل منظور کر لی، برطانیہ جمعے کے روز یورپ سے باقاعدہ الگ ہو جائیگا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے بعد یورپین پارلیمنٹ نے بھی بریگزٹ ڈیل منظور کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے 621 ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 49 نے مخالفت کی، برطانیہ جمعے کے روز یورپ سے نکل جائے گا۔ اس سے قبل برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز نے بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ 31 جنوری 2020ء کو برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بریگزٹ بل کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں کی جانے والی ووٹنگ میں بورس جانسن کی حمایت میں 358 اور مخالفت میں 234 ووٹ ڈالے گئے تھے۔

بریگزٹ بل کے حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے ملک کو دوبارہ متحد کریں۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے 1973ء میں یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی تھی اور 1975ء میں اسے ریفرنڈم کے ذریعے قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ قانونی حیثیت ملنے کے 41 سال بعد برطانوی عوام نے 2016ء میں ہی ایک ریفرنڈم کے ذریعے یہ فیصلہ کیا کہ یورپی یونین میں شمولیت ایک گھاٹے کا سودا تھا، لہذا اب اس یونین سے قطع تعلقی کی جائے،
برطانیہ جمعے کے روز یورپ سے باقاعدہ الگ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 841487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش