QR CodeQR Code

یوم شہادت بی بی فاطمہ (س)، پاراچنار میں مجالس کا انعقاد

29 Jan 2020 23:54

اس موقع پر علماء نے حضرت فاطمہ (س) کی زندگی اور سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ علماء نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) نے بچپن ہی سے دین مبین کی تبلیغ کیلئے اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ ہر قسم مصیبتوں کا سامنا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں ميں مادر حسنین علیہ السلام اور جگر گوشہ رسول ﷺ حضرت بی بی فاطمہ (س) کے یوم شہادت کے موقع پر عزاداری اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ، پیواڑ، آڑخی، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے دفتر سمیت مختلف دیہاتوں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علماء نے حضرت فاطمہ (س) کی زندگی اور سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ علماء نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) نے بچپن ہی سے دین مبین کی تبلیغ کیلئے اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ ہر قسم مصیبتوں کا سامنا کیا، حضرت فاطمہ (س) کی سیرت ہمارے معاشرے خصوصاً خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج پاراچنار بازار بند رہا اور فضاء سوگوار تھی۔


خبر کا کوڈ: 841488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841488/یوم-شہادت-بی-فاطمہ-س-پاراچنار-میں-مجالس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org