QR CodeQR Code

بینظیر انکم سپورٹ کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ

30 Jan 2020 00:07

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں مستحقین کو 2 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے جب کہ احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحقین کو شامل کرنے کا ہدف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا افتتاح 31 جنوری کو کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس کفالت پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا افتتاح 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ احساس کفالت کارڈ پر بینظیر بھٹو کی جگہ قائداعظم کی تصویر ہوگی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں مستحقین کو 2 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے جب کہ احساس کفالت پروگرام میں 70 لاکھ مستحقین کو شامل کرنے کا ہدف ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے 50 لاکھ کے قریب مستحقین کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اس وقت 70 اضلاع کے 10 لاکھ مستحقین پروگرام میں شامل ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 841491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841491/بینظیر-انکم-سپورٹ-کی-جگہ-احساس-کفالت-پروگرام-لانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org