0
Thursday 30 Jan 2020 04:24
یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ

یمن کیطرف سے سعودی تیل کی تنصیبات، ہوائی اڈے اور حساس مقامات پر کامیاب جوابی حملے

یمن کیطرف سے سعودی تیل کی تنصیبات، ہوائی اڈے اور حساس مقامات پر کامیاب جوابی حملے
اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے جارح سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات "آرامکو" پر اپنے بھرپور جوابی حملے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ جارح ملک سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کی طرف سے یمن پر کی جانیوالی شدید بمباری کے جواب میں یمنی فورسز نے اپنی ایک خصوصی کارروائی میں اپنے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے جیزان میں واقع جارح سعودی عرب کی "آرامکو" نامی تیل کی تنصیبات، ابہا کے ہوائے اڈے، خمیس مشیط کے فوجی اڈے اور سعودی عرب کے اندر واقع دوسرے حساس مقامات کو کامیاب جوابی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایئر فورس نے بدھ کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ آرامکو پر ہونیوالے میزائل حملے کے جواب میں سعودی اینئی ایئر کرافٹ نے حملہ آور میزائل کو ٹریک کرکے کامیابی کیساتھ منہدم کر دیا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان حنرل یحییٰ سریع نے زمینی اعتبار سے یمنی صوبے نِھَم سے سعودی قبضہ چھڑوانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی عوامی مزاحمتی فورسز اور مسلح افواج نے نھم پر قابض دشمن کے ہزاروں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرکے انہیں علاقے سے پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ یمنی دارالحکومت صنعاء کے قریب واقع نِھَم کے علاقے میں ہونیوالے اس آپریشن کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کے 17 بریگیڈ اور 20 بٹالین فوج تہس نہس ہوگئی ہے، جس کے قبضے سے ملنے والا تمام اسلحہ غنیمت میں لے لیا گیا ہے۔ جنرل یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ یمنی علاقے صرواح اور مآرب میں جارح سعودی عرب کی 2 بریگیڈ فوج اور الجوف کے علاقے میں بھی دشمن کی 3 بریگیڈ فوج تباہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا علاوہ ازیں ہماری فورسز نے دشمن کے سینکڑوں فوجیوں کو فرار ہونے کا بھی پورا موقع دیا، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ میدان سے فرار کر گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش