0
Thursday 30 Jan 2020 08:29

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، عمران خان کی عاطف خان اور شہرام خان ترکئی سے گفتگو

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، عمران خان کی عاطف خان اور شہرام خان ترکئی سے گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا۔  وزیر اعظم عمران خان سے ارکان خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی عاطف خان اور شہرام خان ترکئی نے ملاقات کی اور دونوں اراکین نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال میں اپنی پوزیشن واضح کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گروپ بندی کا تاثر دینے پر دونوں اراکین سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ گروپ بندی کے تاثر سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ واضح کر دوں کبھی دباؤ لیا ہے اور نہ لوں گا۔ اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر اور رکن کے پی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کسی لابی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور وزیر اعلیٰ کے پی کو پارٹی ڈسپلن کے تحت ہی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 841505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش