QR CodeQR Code

سب کو مل کر کراچی کی صورتحال بہتر بنانا اور بدامنی ختم کرنا ہو گی، شہباز شریف

10 Jul 2011 23:25

اسلام ٹائمز:وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی اور آیندہ بھی ایسی ملاقاتیں ہونگی، شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کو فروغ نہیں دے رہے نہ ہی بینک بیلنس بنا رہے ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کا سرکاری دورہ کامیاب رہا، سب کو مل کر کراچی کی صورت حال بہتر بنانی ہو گی۔ برطانیہ کے 6 روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دورہ برطانیہ ہر لحاظ سے مفید رہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری میں کرنے والا بڑا ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ کراچی کی صورت حال کے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر کراچی کی صورت حال بہتر بنانی ہو گی اور کراچی میں بدامنی ختم کرنا ہو گی۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی اور آیندہ بھی ایسی ملاقاتیں ہونگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کو فروغ نہیں دے رہے نہ ہی بینک بیلنس بنا رہے ہیں، پنجاب بینک پر ڈاکا ڈالنے والوں پر اللہ کا عذاب آ چکا ہے، انھوں نے کہا کہ وہ صوبے سے کرپشن ختم کریں گے۔
قبل ازیں آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا دائرہ صوبے کے پانچ شہروں سے بڑھا کر مزید سولہ شہروں تک بڑھا دیا جائیگا۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا پہلا مرحلہ رواں ماہ میں مکمل ہو جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میڈیا کو پورا حق حاصل ہے کہ معاشرے کے ہر امور کو ذمہ داری کیساتھ اجاگر کرے۔


خبر کا کوڈ: 84151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84151/سب-کو-مل-کر-کراچی-کی-صورتحال-بہتر-بنانا-اور-بدامنی-ختم-کرنا-ہو-گی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org