0
Thursday 30 Jan 2020 08:58

او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ماڑی پیٹرولیم سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ

او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ماڑی پیٹرولیم سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے رواں سال آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور ماڑی پیٹرولیم سمیت 6 اداروں کی نجکاری مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو اور سیکریٹری نجکاری نے پریس کانفرنس کی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پاور پارکس منیجمنٹ کی نجکاری کا عمل شروع کیا گیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، کنونشن سینٹر ،سروسز ہوٹلز کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایس ایم ای بینک اور ماڑی پیٹرولیم کی نجکاری بھی اس سال کے دوران کی جائے گی جبکہ جاپان، کوریا اور تھائی لینڈ سمیت 13 کمپنیوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کے لیے بولیاں جمع کرائی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور اداروں کی خودمختاری کا خیال رکھا جائے گا، دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ نجکاری میں حصہ لیں گی، پاکستان میں 10 سال بعد اسٹریٹجک سیل شروع ہوگی۔ اس دوران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ رواں سال وزیراعظم معیشت پر بوجھ بنے اداروں کی بحالی چاہتے ہیں۔ وزارت نجکاری کے سیکریٹری نے کہاکہ ایسے اثاثے جن کی پراپرٹیز زیر استعمال نہیں، ان کی نجکاری بھی کریں گے، نجکاری کی اولین فہرست میں 18 میں سے 5 ادارے خسارے میں ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے لیے مئی تک سرمایہ کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27سرکاری اراضی کی جلد نیلامی کا عمل شروع ہوجائے گا اور جون 2020 تک ٹارگٹ کا حصول ممکن بنائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں حکومت نے 5 سال میں 48 قومی اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش