0
Thursday 30 Jan 2020 11:25

پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا، منہ سے سلام کرنے کی ہدایت

پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا، منہ سے سلام کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کیلئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے خصوصی تحفظ یونٹ (ایس پی یو) کے اہلکار ماسک پہن کر چینی باشندوں کیساتھ سکیورٹی ڈیوٹی کریں گے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ چینی باشندوں کیساتھ ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکار کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے بلکہ صرف زبانی سلام کریں گے۔
 
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسک پہن کر ڈیوٹی نہ کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سے مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کرونا وائرس کی علامات بتا کر ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں فوری سی پی او اطلاع دیں اور طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ ایس پی یو کے 10 ہزار اہلکار چینی باشندوں کیساتھ سکیورٹی کی ڈیوٹی کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش