QR CodeQR Code

یونیورسٹیز میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے تجاویز تیار

30 Jan 2020 12:07

تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری جامعات میں" کیمپس پولیس" قائم کی جائے جو متعلقہ تھانے کیساتھ مکمل رابطے میں رہے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ایکشن لے سکے۔ کمیٹی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ کیمپس میں تمام مرکزی پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں، جن کی مدد سے ہر لمحہ کیمپس کی نگرانی کی جا سکے، شرپسند طلبہ کو ٹریس کرنے کیلئے ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور ان کیخلاف کارروائی کیلئے وائس چانسلرز کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سرکاری جامعات میں طلبہ کے جھگڑوں کے خاتمے کیلئے تجاویز تیار کرلی گئیں۔ خصوصی کمیٹی نے کیمپس پولیس بنانے، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سیاسی لیڈران اور اجتماعات پر مکمل پابندی کی تجاویز دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سمیت سرکاری جامعات میں طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑوں کا حل تلاش کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور پولیس کے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی نے جامعات میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اہم تجاویز حکومت کو جمع کروا دی ہیں۔ تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری جامعات میں" کیمپس پولیس" قائم کی جائے جو متعلقہ تھانے کیساتھ مکمل رابطے میں رہے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ایکشن لے سکے۔
 
کمیٹی کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ کیمپس میں تمام مرکزی پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے  لگائے جائیں، جن کی مدد سے ہر لمحہ کیمپس کی نگرانی کی جا سکے، شرپسند طلبہ کو ٹریس کرنے کیلئے ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، اور ان کیخلاف کارروائی کیلئے وائس چانسلرز کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔ تجویز دی گئی ہے کہ اس سلسلسہ میں  کسی بھی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے، سرکاری جامعات میں سیاسی رہنماوں کے داخلے اور اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی جائے، طلبہ تنظیموں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ادبی اور کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 841557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841557/یونیورسٹیز-میں-قیام-امن-یقینی-بنانے-کیلئے-تجاویز-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org