QR CodeQR Code

پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر چین کے شکر گزار ہیں، عائشہ فاروقی

30 Jan 2020 13:00

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چین کے شکر گزار ہیں جس نے وہاں موجود پاکستانیوں کا خیال رکھا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں کورونا وائرس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس سے بدلتی صورت حال کو مسلسل نگاہ میں رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ ارومچی میں فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث پاکستانی وہاں متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کا شکار مسافروں سے متعلق چینی حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں کہ وہ پاکستانی شہریوں کے خوراک کے مسائل حل کریں۔


خبر کا کوڈ: 841584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841584/پاکستانیوں-کا-خیال-رکھنے-پر-چین-کے-شکر-گزار-ہیں-عائشہ-فاروقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org