0
Thursday 30 Jan 2020 13:44

سکردو، سٹیڈیم کیلئے مختص زمین پر 250 بیڈ کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ

سکردو، سٹیڈیم کیلئے مختص زمین پر 250 بیڈ کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی زمین پر 250 بیڈ کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے کمشنر بلتستان کو جاری ایک مراسلے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ہسپتال کی زمین کیلئے  عیدگاہ کالونی سکردو میں سپورٹس بورڈ کی ملکیتی 191 کنال 3 مرلے پر مشتمل اراضی پر 250 بیڈ کا ہسپتال بنانے کی سفارش کی ہے، یہ زمین پاکستان سپورٹس بورڈ کے نام الاٹ ہے۔ مراسلے میں کمشنر بلتستان کو کہا گیا ہے کہ وہ سپورٹس بورڈ کیلئے کوئی متبادل جگہ تلاش کریں جبکہ یہ اراضی ہسپتال کی تعمیر کیلئے محکمہ صحت کو دی جائے۔ یاد رہے کہ سکردو میں ڈھائی سو بیڈ کے ہسپتال کا منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہے جس کی وفاقی سطح پر تمام تر انتظامی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ عیدگاہ کالونی میں موجود پاکستان سپورٹس بورڈ کی زمین پر سٹیڈیم کی تعمیر ہونی تھی تاہم سلیکشن کمیٹی نے اس اراضی کو ہسپتال کیلئے موزوں قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش