0
Thursday 30 Jan 2020 14:10

قراقرم یونیورسٹی میں ایس سی او کے تعاون سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ

قراقرم یونیورسٹی میں ایس سی او کے تعاون سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او)  نے مشترکہ طور پر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ترقی کے لئے کے آئی یو میں ٹیکنالوجیکل انکیوبیشن سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات پر اتفاق قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور میجر جنرل علی فرحان ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کے مابین ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں جی بی کے دونوں اہم اداروں کے مابین طویل المدتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طویل المدتی پارٹنر شپ کے پہلے مرحلے میں قراقرم یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر قائم کیا جائے گا، جہاں پر جی بی کے فارغ التحصیل طلباء اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجیکل انکیوبیشن کو فروغ دینے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں وائس چانسلر نے ڈی جی ایس سی او کو آگاہ کیا کہ قراقرم یونیورسٹی اس وقت طلبہ و طالبات کے لیے کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں بی ایس پروگرام پیش کر رہی ہے۔ ان پروگرامات میں طلباء کی شرکت قابل تعریف ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دوسرے مرحلے میں مہارتی اور پیشہ ورانہ تربیتی انسٹیٹیوٹ کا قیام بھی مشترکہ طور پر یونیورسٹی میں عمل میں لایا جائے گا تاکہ اس انسٹیٹیوٹ سے خطے میں نوجوانوں کی فنی مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی پر توجہ دی جا سکے، جو مستقبل قریب میں پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کے لیے فنی و مہارتی افراد پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سی پیک منصوبے کے تحت سرگرمیوں کے آغاز کے بعد جی بی عالمی تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کا گیٹ وے بن جائے گا۔ قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ڈائریکٹر جنرل ایس سی او کو مارچ 2020ء میں قراقرم یونیورسٹی کے دورے کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 841601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش