0
Thursday 30 Jan 2020 14:34

کرونا وائرس، مختلف ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ تیز کر دیا

کرونا وائرس، مختلف ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ تیز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، چین، جاپان نے اپنے سینکڑوں شہریوں کو وائرس سے متاثرہ صوبے سے نکال لیا۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چین میں وائرس سے ہلاکتیں 38 ہو گئیں۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق نئی ہلاکتوں میں سے 37 وائرس کے پھیلنے کے مقام صوبہ ہوبے میں ہوئیں جبکہ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ہوبے کے ایک کروڑ 10 لاکھ کی آبادی والے شہر ووہان سے 195 امریکیوں کو واپس بلا لیا گیا، جہاں اس وائرس کا آغاز ہوا تھا۔ ووہاں شہر میں گلگت بلتستان کے 30 طلباء بھی زیر تعلیم ہیں جبکہ مجموعی طور پر چین میں 28 ہزار کے قریب پاکستانی طلباء موجود ہیں۔ ابھی تک پاکستانی حکومت کی جانب سے پھنسے ہوئے طلبہ و شہریوں کو نکالنے کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

ہوبے کے ایک کروڑ 10 لاکھ کی آبادی والے شہر ووہان سے نکالے گئے 195 امریکیوں کو کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں قائم فوجی اڈے میں 3 روز تک نگرانی کے لیے رکھا گیا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ کہیں وہ وائرس سے متاثر تو نہیں ہوئے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق ووہان سے 210 جاپانیوں کا گروہ آج ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر حکومت کے چارٹرڈ طیارے میں اترا۔ رپورٹس کے مطابق ان میں سے 9 میں زکام اور بخار کی علامات سامنے آئیں۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے پارلیمانی اجلاس کے دوران بتایا کہ 206 جاپانیوں میں سے 3 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ دو میں اس وائرس کے علامات نہیں تھے۔ فرانس، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سنگاپور اور دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش