QR CodeQR Code

امریکی شیطانی منصوبہ سینچری ڈیل کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اصغریہ تحریک

30 Jan 2020 19:03

اپنے بیان میں اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا نے کہا کہ جو لوگ بیت المقدس کو صہیونیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا نے کہا ہے کہ امریکی سینچری ڈیل تمام عالمی قوانین اور ضابطوں، قراردادوں، اقوام متحدہ کے منشور اور اسی طرح مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی پیش کردہ تجاویز کے منافی ہے، باضمیر غیور قومیں سرزمین فلسطین کے تمام اصلی باشندوں کی مشارکت سے جمہوری اور سیاسی بنیادوں پر ایک ریفرنڈم کے انعقاد کو موجودہ بحران سے نکلنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا ذریعہ سمجھتی ہیں، جو فلسطینی عوام کا بینادی اور قانونی حق ہے۔ امریکی سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے شہزاد رضا نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو ذہنوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا اور یقیناً فلسطینی قوم اور تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کی صورت میں امریکی کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گی اور اسے ناکام بنا دیں گی۔

شہزاد رضا نے کہا کہ جب تک بیت المقدس کی ملکیت اور اپنے آبائی علاقوں میں واپسی سے متعلق فلسطینیوں کا حق تسلیم نہیں کیا جاتا، علاقے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، اللہ نے چاہا تو فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل کے نام سے امریکا کا شیطانی اور خباثت آمیز منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور جو لوگ بیت المقدس کو صہیونیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہان بلخصوص حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے حق میں اور امریکا کے خلاف اس عمل پر واضح موقف اختیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 841633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841633/امریکی-شیطانی-منصوبہ-سینچری-ڈیل-کبھی-کامیاب-نہیں-ہوگا-اصغریہ-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org