QR CodeQR Code

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے، یہودیوں کا یہاں سے جانا ہوگا، اعجاز ہاشمی

30 Jan 2020 19:33

جے یو پی کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کے سربراہان باہمی تعلقات کو فروغ دے کر فلسطین اور کشمیر کیلئے مستقل لائحہ عمل تیار کریں، خاص طور ترکی، ایران، سعودی عرب، ملائیشیا اور پاکستان کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیے اور او آئی سی بھی مسلمانوں کے مسائل میں دلچسپی لے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سنچری ڈیل کے نام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فریب اور غلامی کی تجویز قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل قابض ہے، صیہونی یہودی ریاست کو فلسطینیوں نے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، یہ کسی یہودی کی ملکیت نہیں بن سکتا، اسرائیل ناجائز ریاست ہے جو فلسطین کے جبری ٹکڑے کرکے زبردستی مسلط کی گئی، اسے تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ مسلمان اپنی سرزمین فلسطین پر قبضہ واپس حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کا ہے اور ناجائز یہودی ریاست کو فلسطین سے جانا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کے سربراہان باہمی تعلقات کو فروغ دے کر فلسطین اور کشمیر کیلئے مستقل لائحہ عمل تیار کریں، خاص طور ترکی، ایران، سعودی عرب، ملائیشیا اور پاکستان کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیے اور او آئی سی بھی مسلمانوں کے مسائل میں دلچسپی لے۔


خبر کا کوڈ: 841637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841637/فلسطین-صرف-فلسطینیوں-کا-ہے-یہودیوں-یہاں-سے-جانا-ہوگا-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org