0
Thursday 30 Jan 2020 20:53
صدی کی ڈیل

امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو ایسے مزید نقشے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں، مصر میں ایرانی سفارتخانہ

امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو ایسے مزید نقشے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں، مصر میں ایرانی سفارتخانہ
اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے ٹوئٹر پر دیئے گئے اپنے ایک پیغام میں اسرائیل، امریکہ اور انکے حامی بعض مسلمان عرب ممالک کیطرف سے فلسطین کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی سازش "صدی کی ڈیل" کے حوالے سے اسلامی ملک فلسطین  کا گزشتہ 73 سالوں پر محیط نقشے شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ نقشے بخوبی واضح کر رہے ہیں کہ فلسطین کی مقدس سرزمین کو کس طرح سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے قبضے میں لیا گیا ہے۔
قاہرہ میں موجود ایرانی سفارت خانے نے لکھا کہ اگر اب بھی امتِ مسلمہ متحد نہ ہوئی تو مستقبل قریب میں اسلامی ممالک خصوصا فلسطین کے متعلق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے طمع و حرص پر مبنی ایسے مزید نقشے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 841660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش