QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس کل منعقد ہوگا، ثقلین نقوی 

30 Jan 2020 21:22

ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دو روزہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع بشمول ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، بہاولپور، لودھراں، علی پور، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس کل سے جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ میں شروع ہوگا، اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی خصوصی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب ثقلین نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ ثقلین نقوی کے مطابق دو روزہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع بشمول ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، بہاولپور، لودھراں، علی پور، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوگی۔ صوبائی کابینہ سے علامہ سید احمد اقبال رضوی حلف لیں، جبکہ اجلاس میں سالانہ پروگرام کی منظوری، ملکی موجودہ صورتحال پر بریفنگ اور تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 841667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841667/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کی-صوبائی-شوری-کا-اجلاس-کل-منعقد-ہوگا-ثقلین-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org