QR CodeQR Code

وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ

30 Jan 2020 21:52

سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 5 ناموں پر وفاق نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت سے نئے ناموں کی فرمائش کی تھی، تاہم سندھ حکومت بھی دیئے گئے ناموں پر ڈٹ گئی اور نئے نام نہ دینے کا اعلان کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ نئے آئی جی کی تعیناتی کو گورنر سندھ کی مشاورت سے مشروط کردیا گیا ہے۔ سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 5 ناموں پر وفاق نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت سے نئے ناموں کی فرمائش کی تھی، تاہم سندھ حکومت بھی دیئے گئے ناموں پر ڈٹ گئی اور نئے نام نہ دینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کے نام پر کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر کو مشاورت کے بعد نئے آئی جی سندھ کے نام دینے کی تجویز دی تھی۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعلیٰ کی گورنر سندھ سے مشاورت لازمی قرار دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 841676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841676/وفاقی-حکومت-کا-آئی-جی-سندھ-ڈاکٹر-کلیم-امام-کو-نہ-ہٹانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org