QR CodeQR Code

چین میں پھنسے سندھ کے تمام شہریوں کو وطن واپس لایا جائے، سندھ حکومت کا مطالبہ

30 Jan 2020 22:00

ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹھٹھہ کے دو سو سے زائد طلبہ و طالبات بھی چین کے شہر وُوہان میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت پاکستان ان کی بھی مدد نہیں کررہی، وفاق چین میں موجود پاکستانیوں کی اسکیننگ کے بعد کرونا وائرس سے محفوظ بچوں کو فوری وطن پہنچانے کے اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ نے وفاق سے چین میں پھنسے صوبے کے تمام شہریوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں ایک ہزار کے قریب صوبے کے طلبا اور شہری موجود ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صوبہ سندھ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ سے وزارت خارجہ تعاون نہیں کررہا ہے۔ ٹھٹھہ کے دو سو سے زائد طلبہ و طالبات بھی چین کے شہر وُوہان میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت پاکستان ان کی بھی مدد نہیں کررہی۔ اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا کہ وفاق چین میں موجود پاکستانیوں کی اسکیننگ کے بعد کرونا وائرس سے محفوظ بچوں کو فوری وطن پہنچانے کے اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 841678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841678/چین-میں-پھنسے-سندھ-کے-تمام-شہریوں-کو-وطن-واپس-لایا-جائے-حکومت-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org