QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپسی ایک اور وزارت دینے سے مشروط کردی

30 Jan 2020 22:15

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپسی وزارت دینے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امین الحق کو وزارت دیں پھر واپسی ہوگی، جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر حکومت نے وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن امین الحق کو وزارت ملنے کی یقین دہانی پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کی تاحال کابینہ میں واپسی نہیں ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی کابینہ میں واپسی خالد مقبول صدیقی کے علاوہ ایک اور وزارت دینے سے مشروط کردی۔ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاق کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے وفاقی کابینہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت کو منانے کی کوششیں جاری رہیں اور 2 مرتبہ تحریک انصاف کے وفد نے کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔  چند روز قبل بھی ایم کیو ایم کے وفد نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گھر حکومتی وفد سے ملاقات کی تھی جس سے متعلق کہا گیا تھا کہ اِس ملاقات میں ایم کیو ایم کو منالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کابینہ میں واپسی وزارت دینے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امین الحق کو وزارت دیں پھر واپسی ہوگی۔ ایم کیو ایم ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر حکومت نے وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن امین الحق کو وزارت ملنے کی یقین دہانی پر عمل نہ ہونے پر ایم کیو ایم کی تاحال کابینہ میں واپسی نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کراچی کے ترقیاتی فنڈز بھی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 841681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841681/ایم-کیو-نے-کابینہ-میں-واپسی-ایک-اور-وزارت-دینے-سے-مشروط-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org