0
Thursday 30 Jan 2020 22:23

ایم کیو ایم نے وفاق سے کسی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا، عامر خان

ایم کیو ایم نے وفاق سے کسی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا، عامر خان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وفاق سے کسی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا اور اضافی وزارت مانگنے کی خبر سراسر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو وزارت نہیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیئے، جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کسی وزارت کی فرمائش نہیں کی۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ سینیٹ میں 5 ممبر ہیں۔ ایم کیو ایم کے پاس وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں ہیں جن میں خالد مقبول صدیقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سینیٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون ہیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سینیٹر فروغ نسیم کو ایم کیو ایم کے کوٹے پر وزارت نہیں دی گئی لیکن اس کو ایم کیو ایم کے کوٹے میں شامل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش