QR CodeQR Code

پاراچنار میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، عوام کو مشکلات

30 Jan 2020 23:04

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے، علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، اشیائے خور و نوش خاص طور پر سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ شدید سردی کی وجہ سے جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ آئے روز مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے، علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 841689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841689/پاراچنار-میں-مہنگائی-ا-سمان-کو-چھونے-لگی-عوام-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org