0
Friday 31 Jan 2020 12:06

چین سے واپس آنے والا طالب علم ارسلان اسپتال میں داخل

چین سے واپس آنے والا طالب علم ارسلان اسپتال میں داخل
اسلام ٹائمز۔ چین سے واپس آنے والا طالب علم ارسلان کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق چین سے آنے والے طالب علم ارسلان کو طلب کیا گیا ہے اور انہیں ارسلان کو جمعرات کو ہی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا اور وہ 14 دن تک اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رہے گا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ارسلان کا سیمپل لے کر قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے، اسلام آباد سے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کی صورت میں اسے ریلیز کر دیا جائے گا، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو آج جاپان سے کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹس مل گئی ہیں۔ واضح رہے ارسلان حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے کراچی کے علاقے لیاری پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش