0
Friday 31 Jan 2020 14:41

ملتان، تنازع کا شکار مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے حامد سعید کاظمی پہنچ گئے، عوام کا شدید احتجاج 

ملتان، تنازع کا شکار مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے حامد سعید کاظمی پہنچ گئے، عوام کا شدید احتجاج 
اسلام ٹائمز۔ جنرل بس اسٹینڈ پر تنازع کا شکار بننے والی مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے کے لئے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی پہنچ گئے، نماز جمعہ کیلئے دونوں مسالک کے ہزاروں افراد جمع ہوگئے، ہزاروں افراد ایک دوسرے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے ملتان کے جنرل بس اسٹینڈ پر واقع جامع مسجد تنازع کا شکار ہے اور دونوں مسالک کے علماء اور تنظیمیں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں، اگر اس مسجد کا ماضی دیکھا جائے تو اس مسجد میں نماز جمعہ بریلوی امام پڑھاتا تھا جبکہ نماز پنجگانہ دیوبندی خطیب پڑھاتا تھا لیکن گذشتہ ہفتے سے دونوں مسالک کے درمیان معاملات خراب ہونے کے باعث نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مسجد کو سیل کر دیا تھا۔  
خبر کا کوڈ : 841764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش