0
Friday 31 Jan 2020 19:17

پاکستان ریلوے کرپٹ ادارہ ہے، وزیر ریلوے

سانحہ تیز گام شارٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا
پاکستان ریلوے کرپٹ ادارہ ہے، وزیر ریلوے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔ نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے اور موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں۔ اسکے علاوہ شیخ رشید نے تیز گام حادثے سے متعلق رپورٹ بھی مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ریلوے میں کوئی چیز درست نہیں چل رہی۔ چیف جسٹس نے وزیر ریلوے کا نام لئے بغیر ریمارکس دیے کہ ریلوے والا روز حکومت گراتا اور بناتاہے، لیکن وزارت سنبھال نہیں پا رہے، ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 841815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش