0
Friday 31 Jan 2020 20:06

مختلف ارب پتی شخصیات نے کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے فنڈنگ شروع کردی

مختلف ارب پتی شخصیات نے کورونا وائرس کی ویکسین کیلئے فنڈنگ شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ چین کی امیر ترین شخصیت اور ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جیک کے خیراتی ادارے کے مطابق ارب پتی جیک ما کی خیرات کردہ رقم سے 58 لاکھ ان ریسرچ اداروں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جہاں اس مرض کی ویکسین تیار کرنے کے لئے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کے لئے خرچ کی جائے گی۔ ناصرف علی بابا بلکہ چین کی دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کے لئے خطیر رقم فنڈز میں دی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے عطیہ کئے، جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لئے مختص کئے گئے۔
 
موبائل تیار کرنے والی ایپل کمپنی کے مالک ٹیم کوک نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے، جس سے اس مرض میں مبتلا مریض کا علاج کیا جا سکے۔ اس مرض کا وائرس نمونیا جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس سے سانس کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے پھیلتے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 841823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش