QR CodeQR Code

ریلوے نے بغیر شناختی کارڈ کے ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی

31 Jan 2020 20:51

ریلوے ذرائع کے مطابق سانحہ تیز گام کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے اقدامات جاری ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے ریلوے حکام نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے بغیر شناختی کارڈ کے ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جا سکے گی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سانحہ تیز گام کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے اقدامات جاری ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے ریلوے حکام نے بغیر شناحتی کارڈ ٹکٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق شناحتی کارڈ نہ ہونے پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس پر ٹکٹ اور سیٹ بک کی جائیں گی۔ ترجمان محکمہ ریلویز نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسٹیشنز کی انتطامیہ اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 841825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841825/ریلوے-نے-بغیر-شناختی-کارڈ-کے-ٹکٹ-جاری-کرنے-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org