QR CodeQR Code

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنا ہوگا، حافظ عبدالوحید

31 Jan 2020 21:32

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کرے۔ انہوں نے بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جے بلاک ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان حکومت کو بہا لے جائے گا، حکومتی وزراء نااہل اور ناتجربہ کار ہیں، مہنگائی سے تنگ آئی ہوئی قوم کا غصہ کسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے، اس لئے حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کرے۔ انہوں نے بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ان سے حکومت کا نظام نہیں چل رہا، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 841840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841840/مہنگائی-کو-کنٹرول-کرنے-کیلئے-اسلام-کا-معاشی-نظام-نافذ-کرنا-ہوگا-حافظ-عبدالوحید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org