QR CodeQR Code

عمران حکومت معاشی عدم استحکام کے بھنور میں پھنس چکی ہے، ثروت اعجاز قادری

31 Jan 2020 22:22

کراچی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے حکمرانوں کے دعوے کھوکھلے نکلے، غریب کو روزگار ہے نہ ہی حکومت کوئی ریلیف فراہم کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت معاشی عدم استحکام، مہنگائی و بیروزگاری کے بھنور میں پھنس چکی ہے، مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ حکومتی منفی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، کرپشن ختم کرنے کے حکمرانوں کے دعوے کھوکھلے نکلے، غریب کو روزگار ہے نہ ہی حکومت کوئی ریلیف فراہم کر رہی ہے، کورونا وائرس سے عوام کو خوفزدہ نہ کیا جائے، احتیاطی تدابیر بتائی جائیں، حکومت چین میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری واپس لانے کے اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر بدین سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی دیمک نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، کرپشن کے سرطان کو ختم کئے بغیر ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حرام و مردہ گوشت بیچنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین اور عالمی صحتیابی کے ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 841855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841855/عمران-حکومت-معاشی-عدم-استحکام-کے-بھنور-میں-پھنس-چکی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org