0
Friday 31 Jan 2020 22:39

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں ”مدر اَرتھ ڈے“ منایا گیا

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں ”مدر اَرتھ ڈے“ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درس گاہ این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے تعاون سے ”مدر اَرتھ ڈے“ منایا گیا، نمازِ جمعہ کے بعد مسجد بیتِ معمور تا وزیٹر گیٹ تک ریلی نکالی گئی، جس کے مقاصد میں ماحول دوستی اور خود اپنی صحت سے دوستی میں کردار ادا کرنا ہے۔ ریلی میں انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین سہیل بشیر، کرنل (ریٹائرڈ) سید ظفر حسین، اساتذہ، طالبِ علموں سمیت اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ 2021ء تک کاربن فُٹ پرنٹ کی تخفیف کے ذریعے یونیورسٹی کو کاربن نیوٹرل بنایا جائے گا، دیگر جامعات سمیت ہر سطح پر اس اقدام کو معاشرتی بہتری کیلئے اُٹھایا جا سکتا ہے۔ ترجمان جامعہ کے مطابق ہر جمعہ کو این ای ڈی یونیورسٹی کے کراچی میں موجود تینوں کیمپس سمیت تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں صبح ساڑھے آٹھ سے شام ساڑھے چار بجے تک ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلے پر ایک برس تک پابندی عائد ہوگی، پابندی کا اطلاق جامعہ کے اساتذہ، اسٹاف اور آنے والے تمام افراد سمیت طالب علموں پر ہوگا، جنہیں پوائنٹ سے گیٹ پر اُتارا جائے گا، جبکہ معذور، بیمار اور حاملہ خواتین اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 841856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش