0
Friday 31 Jan 2020 22:58

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی بی کی اعلیٰ عدالتوں میں ججزٍ کی تقرری

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی بی کی اعلیٰ عدالتوں میں ججزٍ کی تقرری
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالتوں میں دو ججز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ چیف کورٹ جی بی کے چیف جج جسٹس شکیل احمد کو سپریم اپیلیٹ کورٹ کا جج اور چیف کورٹ کے جج ملک حق نواز کو چیف جج چیف کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر کے مشورے سے جی بی کونسل کے چیئرمین (وزیر اعظم پاکستان) نے آرڈر 2018ء کے تحت چیف کورٹ کے چیف جج جسٹس وزیر شکیل احمد کو سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ممبر جج کی حیثیت سے تقرری کی ہے۔ ادھر وزارت امور کشمیر  سے جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت چیف کورٹ کے جج ملک حق نواز کو چیف جج چیف کورٹ گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سترہ جنوری 2019ء کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے جی بی کی اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے برخلاف بغیر کسی جوڈیشل کمیشن کے ججز کی تقرری عمل میں لائی گئی، اس سے پہلے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کو بھی وزارت امور کشمیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعینات کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 841857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش