0
Friday 31 Jan 2020 23:03

وزیراعظم سے وزیراعلٰی کے پی کی ملاقات، صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وزیراعلٰی کے پی کی ملاقات، صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سے ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو قبائلی اضلاع سمیت صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کابینہ سے فارغ صوبائی وزراء کے معاملے پر وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کے بعد مشاورت اور فوری فیصلہ کرنے کے بجائے تحمل کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
خبر کا کوڈ : 841858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش